سری نگر// وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اس دوران تیز ہوائیں چلنے اور بجلی چمکنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ درختوں اور لوہے کے کھمبوں کے نیچے بیٹھنے سے احتراز کریں۔