سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسمی صورتحال گذشتہ دو دنوں سے مسلسل دگرگوں ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں18 مئی تک موسم ناساز رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران وادی میں 12 سے 14 مئی تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم بعد میں 18 مئی تک کہیں کہیں بارشیں ہونے کی توقع ہے۔