ٹی ای این
سرینگر//سری لنکا سے آنے والے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے، ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (TAAI) کا 21 اراکین پر مشتمل وفد اعزازی خزانچی ارشاد ہزاری کی سربراہی میں آج والیمبی کے لیے روانہ ہوا تاکہ SLIATO کے ساتھ ون ٹو ون بات چیت کی جا سکے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 6سے 9 جولائی کو ہونے والے TAAI کنونشن کے موقع پر TAAIوفد میں جموں و کشمیر اور لداخ کی سیاحتی صنعت کے آئیکنز کے ساتھ کشمیر اور جموں دونوں خطوں کے ممبران اور TAAI – JKC چیپٹر کے بانی ممبران اکرم سیا، ناصر شاہ اور شوکت پختون کے علاوہ کاشنیر اور جموں علاقوں کے چند نوجوان شرکائبھی شرکت کر رہے ہیں۔ .بیان کے مطابق، جموں و کشمیر ٹریول ٹریڈ کے سب سے سینئر رکن اور جموں سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز ٹور آپریٹر امرک سنگھ بھی TAAI وفد کا حصہ ہیں۔