Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا

KU Admin
Last updated: July 8, 2025 3:00 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کی سیاحت اور ترقی میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کا سہرا حالیہ برسوں میں امن اور بنیادی ڈھانچے کے سر باندھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کشمیر کی خوبصورتی اور روحانی ورثے نے طویل عرصے سے زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکشمیر کے قدرتی حسن و جمال اور روحانی ورثے نے طویل مدت سے تمام شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، ایک مشہور شاعر نے کہا ہے،گر فرودس بروئے زمین است، ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است۔ان کا کہنا تھاشنکراچاریہ سے لے کر شیخ العالم تک، اس وادی پر اولیاء اور صوفیاء کرام کی نوازش رہی ہے۔منوج سنہا نے کہاسال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد وادی میں شعبہ سیاحت کو کافی فروغ ملا۔
انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ ڈھائی کروڑ سیاح وادی کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوئے اور علاوہ ازیں نئے شعبوں جیسے یاتریوں کی سیاحت اور سرحدی سیاحت نے بھی تیزی سے ترقی کی ہے۔
ایل جی کا کہنا تھا کہ وادی میں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگ کا انعقاد ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہااس میٹنگ نے عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام دیا کہ کشمیر بین الاقوامی مشغولیت کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرمائی کھیلیں اور کشمیر میراتھن جیسے ایونٹس، جن میں 13 ممالک نے شرکت کی، عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔سال 2022 میں حکومت کی طرف سے متعارف کی جانے والی ہوم سٹے پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہااس پالیسی نے بہت سے مقامی نوجوانوں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنایا ہے، آج کشمیر میں 65 فیصد سے زیادہ ہوم اسٹے خواتین کے زیر انتظام ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مرکز کی سپرڈ (سپیشل پروجیکٹس فار ریوائول آف امرجنگ اینڈ ایسپارئرنگ ڈسٹنیشن) پہل غیر معروف سیاحتی مقامات کو فروغ دینے میں مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہم پائیدار اور جامع ترقی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ سری نگر کے ٹٹو گراؤنڈ میں زمین کے ایک بڑے ٹکڑے پر واٹر پارک تیار کیا جائے گا جو مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے ایک نئی تفریحی جگہ فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولیات کو مزید فروغ دینے کے لیے ماتا ویشنو دیوی کے راستے پر ایک روپ وے تعمیر کیا جا رہا ہے۔سنہا نے نئی فلم پالیسی کی مدد سے کشمیر میں بالی ووڈ کی بحالی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا40 سال تک بالی ووڈ وادی سے دور رہا، اب ہم کشمیر کو بھارتی فلم انڈسٹری سے دوبارہ جوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری وادی میں 5 ہزارسے زیادہ نئے ہوٹل سامنے آئے ہیں جو خطے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے سنہا نے کہاہر کشمیری یکجہتی کے لیے باہر نکلا، یہ ذہنیت میں تبدیلی اور امن کے لیے لوگوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
تازہ ترین

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?