واجدہ مظفر
کشمیر اتر پردیش ہندوستان کے جہلم ندی کی گاڑی پر واقع ہے۔کشمیر کی خوبصورتی پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔اسے دنیا کی ایک چھوٹی سی جنت کا بھی خطاب حاصل ہے۔
کشمیر دیکھنے میں بہت ہی زیادہ خوبصورت ہے اس کی خوبصورتی کسی بھی موسم میں کم نہیں ہوتی اس خوبصورت جگہ کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے یہاں اتے ہیں اور خاص طور پر لوگ یہاں گرمیوں میں اتے ہیں کیونکہ گھرمیوں میں بھی یہاں کا موسم ٹھنڈا اور ہریالی سے بھرا ہوتا ہے ۔سردیوں میں یہاں ہر طرف برف دیکھنے کو ملتی ہے اور لوگ برف کے گولے سے کھیل کر لطف اٹھاتے ہیں۔پیڑوں پر لال لال سیب لگے ہوتے ہیں یہاں جانے والا ہر شخص یہی کہتا ہے کہ اصلی جنت کشمیر ہی ہے۔
کشمیر میں گھومنے کے لیے بہت سے سیاحتی علاقے ہیں جیسے گلمرگ سونا مرگ پہلگام اچھا بل کو کرناک ویری ناگ وغیرہ۔گل مرگ علاقہ کشمیر کی جان اور شان ہے۔کوئی بھی شخص کشمیر جا کر بنا گلمرگ گھومے واپس نہیں لوٹتا۔
خداوند کریم نےوادی کشمیر بناتے وقت بہت فیاضی اور فراغ دلی سے کام لیا ہے۔ ہم کشمیر میں رہ کر جس علاقے کی طرف دیکھتے ہیں یا جس علاقے میں جاتے ہیں تو وہاں صرف قدرت کے نظارے ہی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ کشمیر جس کی خوبصورتی اور قدرتی نظارے جنتی بے نظیر کہلاتے ہیں کیونکہ کشمیر میں فصلوں کی لہلہاتے ہوئے کھیت سر سبز اور شاداب گاس کے میدان پانی سے بری ہوئی جھیلیں،گھنے جنگلات اور آسمان سے باتیں کرتے ہوئے بے شمار اونچے پہاڑوں کی چوٹیاں لاکھوں سیاحوں کو بے شمار روپے خرچ کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔۔ وادی کشمیر کی مشہور و معروف جھیلیں ،مثلا ًجھیل ڈل ،جھیل مانسبل،جھیل آچار وغیرہ وغیرہ جو اپنے نظاروں اور خوبصورتی کے اعتبار سے برزم اشیا میں بہت مشہور ہیں ،یہ سبھی قدرت کے شاندار مناظر ہے۔ چشمہ شاہی، ویری ناگ، اچھہ بل، پہلگام، یہ سبھی چشمے قدرت کے ہاتھوں کی تخلیق ہیں اور یہ بھی قدرت کا نظارہ پیش کرتے ہیںان چشموں کا میٹھاپانی صاف شفاف ہے ۔ کشمیر کا ہر حصہ قدرت کا منظر پیش کرتا ہے۔
اگر فردوس برروئے زمیں است
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است