سرینگر/نیشنل کانفرنس کے فاروق عبد اللہ اور بھاجپا کے جتیندر سنگھ اپنی اپنی سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔
وادی کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار آگے ہیں جبکہ جموں کی دو سیٹوں پر بھاجپا کے اُمیدوار وں کو برتری حاصل ہے۔
اطلاعات کے مطابق لداخ کی سیٹ پر آزاد اُمیدوار آگے ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آخری اطلاعات تک فاروق نے سرینگر نشست سے 32975ووٹ حاصل کررکھے تھے ۔
اننت ناگ سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی کانگریس کے غلام احمد میر سے محض تین سو سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔یہاں پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی تیسرے نمبر پر ہیں۔
بارہمولہ کی سیٹ پر بھی نیشنل کانفرنس کے محمد اکبر لون اپنے حریفوں پر واضح برتری بنائے ہوئے ہیں۔