اسلام آباد// پاکستان نے کشمیرمیں جاری کشت وخون کی صورتحال پرفکرمندی ظاہرکرتے ہوئے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے کشمیرکیلئے نمائندہ خصوصی مقررکرنے کی اپیل کی ہے ۔پاکستانی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔ عباسی نے کشمیر میں مظالم اورہلاکتوںکی مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے اسبات پرزوردیاکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں ،اور بھارت اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر کادورہ کرنے کی اجازت فراہم کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم حق خود ارادیت کی جمہوری جدوجہد میں کشمیریوںکے ساتھ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر وادی میں ستم ڈھانے والے بھارت کے خلاف کارروائی کرے۔