عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ کشمیر جسے کبھی مہاتما گاندھی نے “روشنی کی کرن” کے طور پر بیان کیا تھا، آج اسے مجرموں کی جگہ کے طور پر دیکھا اور برتا ئوکیا جا رہا ہے۔گاندھی جینتی پر خطاب کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں، ان کے گھروں، کاروباروں اور یہاں تک کہ سرکاری ملازمین کو بھی مجرم اور ملک دشمن قرار دیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حکومت نے کشمیر میں سکولوں، ٹرسٹوں اور دیگر اداروں کو منسلک کیا ہے۔ محبوبہ نے کہا، “آپ نے اس جگہ کے لیے کیا کیا ہے؟ سب کچھ لوگوں، گھروں اور اداروں کو مجرم بنایا جا رہا ہے۔” انہوں نے ریمارکس دیئے کہ”کشمیر، جو 1947 میں پاکستان کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑا تھا، کو جیل میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور ان کے ساتھ مجرمانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔”محبوبہ نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے صرف فاصلے بڑھیں گے اور مستقبل میں مفاہمت کے امکانات کم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا، “حکومت کے پاس پیش کرنے کے لیے کوئی نوکری نہیں ہے، نہ ہی اچھے ہسپتال ہیں، نہ ہی کوئی مناسب سڑک ہے۔ اس کے بجائے، وہ ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم پیدا کرکے ووٹ مانگتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک بند کرے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرے۔اننت ناگ ضلع میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مفتی نے کالعدم تحریک حریت کشمیر کے دفتر کو منسلک کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے، مفتی نے کہا کہ علیحدگی پسند رہنما مر چکا ہے لیکن اس کی بیوہ منسلک جائیداد میں رہتی ہے۔مفتی نے کہا کہ سیاسی تنظیموں کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں غیر انسانی رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔اس نے پوچھا”ہم میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے، جس طرح ہمیں آر ایس ایس کا نظریہ پسند نہیں‘‘۔پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔”لداخ میں جو کچھ ہوا وہ برا تھا لیکن وہاں آپ مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسائل کو بھی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے۔