اسلام آباد//پاکستان نے کہا ہے کہ وہ سارک سربراہ کانفرنس کرانے کے لئے تیار ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت پاکستان پر الزام تراشی بند کرے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان سید علی گیلانی سمیت دیگر حریت رہنماوں کی نظر بندی کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے علاقے غزنی میں بم دھماکے کے پاکستان پر الزامات درست نہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان کوئی نیا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔عمران خان کے خلاف بھارتی میڈیا کے واویلا پر ترجمان دفتر خارجہ نے مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کو بڑا ہونے کی ضرورت ہے۔