سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ دنوں انٹرنیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتے میونسپل انتخابات اور دیگر وجوہات کی بناپر اضطراب کے تھے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو انٹر نیٹ کے بند ہونے یااس کی دھیمی رفتار کی وجہ سے جی ایس ٹی ریٹرن اپ لوڈ کرنے میں مشکلات درپیش آئیں۔انہوں نے گورنر کے مشیر بی بی ویاس سے درخواست کی جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں دس روز کااضافہ کیا جائے تاکہ تاجروں کو ریاست کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے جرمانہ نہ ادا کرنا پڑے۔