نئی دہلی// نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ کے پاکستانی کشمیر پر دئے گئے بیان پر مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ کشمیر پر پارلیمنٹ میں منظور کردہ قرارداد تمام اراکین پارلیمنٹ کیلئے لازمی ہے ۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرشاد نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ایک سوال کے جواب میں پرساد سے عبداللہ کے بیان پر تبصرہ کرنے کے کہا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی کشمیر پاکستان کا ہے اور کسی میں اسے واپس لینے کی طاقت نہیں ہے ۔ پرشاد نے کہا کہ پورا کشمیرہندوستان کا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کشمیر پر پارلیمنٹ میں منظور کردہ قرارداد تمام رکن پارلیمنٹ کے لئے لازمی ہے ۔