سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی حمایت کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی قائد ہونے کی حیثیت سے آیت اللہ خامنہ ای کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہا ’’ اگرچہ کشمیر کے حوالے سے آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے وقتاً فوقتاً بیانات آتے رہتے ہیں تاہم موجودہ صورتحال میںیہ بیان ہمارے لئے امید افزا ہے ‘‘۔ آغا حسن نے کہا کہ خامنہ ای کا بیان انقلاب اسلامی ایران کے اساسی نصب العین اور مظلومین کی حمایت کی ایک کڑی ہے ۔