اقوام متحدہ //اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معنی خیز مذاکرات کے لئے امید کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی‘۔جب ان کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کے بارے میں مبذول کرائی گئی توانہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، لہٰذا اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا، اپنا کام کردیا ہے۔انٹونیو گوٹریس نے مزید کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔'