سری نگر// کشمیر ٹریڈ الائنس (کے ٹی اے) نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں سرکار کے باہر کی گاڑیوں کی سر نو رجسٹریشن کرانے کے حکمنامے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
الائنس نے ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کے اس حکمنامے کو نا انصافی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔
الائنس کے ایک عہدیدار اعجاز احمد نے بتایا کہ یہ حکمنامہ گاڑیوں کے ڈیلروں اور مالکوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔