سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈمینوفیکچررس فیڈریشن کے ایک وفد نے جموں کشمیر بنک کے چیئرمین وچیف ایگزیکیٹو پرویزاحمد کے ساتھ ملاقات کرکے تاجروں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پر بنک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔وفد نے بنک کے چیئرمین کو تاجر برادری کودرپیش معاملات جیسے انشورنس،تجارتی قرضوں کی ضمانتوں کا مسئلہ اور قرضوں کی خصوصاًنوجوانوں کو منظوری زیربحث لائے ۔وفد نے بنک حکام کو چھوٹے دکانداروں کو بنکوں سے قرضہ سہولیات حاصل کرنے میں مشکلات پر بھی بات کی ۔پنشنروں کو درپیش مشکلات بھی وفد نے بنک چیئرمین کی نوٹس میں لائیں ۔ چیئرمین نے موقعہ پر ہی وفد کی طرف سے اُبھارے گئے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں ۔اس موقعہ پر بنک کے چیئرمین نے شکایات کے ازالے کیلئے موثر نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔چیئرمین نے کریڈٹ پریذیڈنٹ کو اُس اسکیموں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی جونوجوانوں کی سہولیت کیلئے بنائی دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے نوجوان بنک کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ہم براہ راست ان کی مدد بھرتیوں کے ذریعے اور بلواسطہ مختلف قرضہ اسکیموں کے ذریعے کررہے ہیں ۔وفد میں کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری شاہداحمد میر،سینئرنائب صدر ہلال احمداور چیف کارڈنیٹرحاجی نثار بھی شامل تھے۔وفد نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کرنے کیلئے بنک چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔