سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید1104افراد کورونا انفکشن میں مبتلاءپائے گئے ہیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر68614تک پہنچ گئی ہے۔
آج ظاہر ہونے والے480کیسوں کا تعلق وادی کشمیر جبکہ624کا تعلق صوبہ جموں سے ہے اور ان میں 25مسافر بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار دیتے ہوئے ذرائع نے کہا سرینگر میں آج 194،بڈگام میں 49،بارہمولہ میں72،پلوامہ میں33،اننت ناگ میں24،بانڈی پورہ میں20،کپوارہ میں42،گاندر بل میں28،کولگام میں11جبکہ شوپیاں ضلع میں7کورونا کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں242،راجوری میں49،اُدھمپور میں49،کٹھوعہ میں36،ڈوڈہ میں54،سانبہ میں37،پونچھ میں44،رام بن میں38،ریاسی میں36 اور کشتواڑ میں39کیس سامنے آئے۔