سرینگر//جموں کشمیر میں ہفتے کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمزید523کیس سامنے آنے سے ایسے افراد کی مجموعی تعداد17000سے تجاوز کرگئی۔
آج جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے اُن میں88مسافر بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق تازہ کورونا کیسوں میں367کیس وادی کشمیر، جبکہ156کیس جموں صوبے سے ظاہر ہوئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج سرینگر ضلع سے145،بارہمولہ سے18،کولگام سے6،شوپیان سے11،پلوامہ سے62،بانڈی پورہ سے30،گاندربل سے9،جموں سے66،کٹھوعہ سے27،راجوری سے16،اُدھمپور سے2،رام بن سے9،سانبہ سے2،پونچھ سے4،کشتواڑ سے10اور ریاسی ضلع سے2کوروناٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے۔