سری نگر// وادی کشمیر میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے 12 دسمبر سے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے وادی میں درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں جمعرات سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم 12 دسمبر سے برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند رہے۔