سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 نئے مثبت کیس سامنے آگئے ہیں جن میں سے 17 کا تعلق کشمیرجبکہ 4 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے اتوار کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا میں مبتلاءمثبت کیسوں کی تعداد245 پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس پوری دنیا کے اندر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ پھیل رہا ہے اور دنیا کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی لوگ لاک ڈاﺅن پر عمل کرتے ہوئے گھروں تک محدود ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو ہرانے کیلئے، نیز اس مہلک وائرس کی زنجیر توڑنے کیلئے لوگوں کے مابین سماجی فاصلے قائم رکھنا ہی واحد ذریعہ ہے۔