سری نگر// سری نگر کے پائین علاقہ علمگری بازار سے تعلق رکھنے والے ایک 32 سالہ نوجوان کی شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی ہے ۔
مذکورہ نوجوان کی کی موت کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ہے۔
یہ اب تک جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی سب سے کم عمر شہری کی موت ہے۔
اب تک جاں بحق ہونے والے 9 میں سے سات مریضوں کی عمر 50 برس سے زیادہ تھی اور وہ کورونا کے علاوہ دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔