Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

…کشمیر میں کلینڈرکی اصطلاح کا نیا مفہوم …

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 18, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 سرینگر//ہڑتال کی گرفت نرم پڑنے اور امتحانی مراکز میں طلبہ کی چہل پہل کے بیچ مشترکہ علیحدگی پسندقیادت نے مسلسل20واں احتجاجی کلینڈر منظر عام پر لایا ہے۔احتجاجی کلینڈر جاری کرنے کے ساتھ ہی لوگوں کی بے تابی بھی دور ہوئی اور وہ آئندہ ہفتہ کیلئے پروگرام ترتیب دینے میں لگ گئے۔’’کلینڈروں کی تاریخ ‘‘ کے مطابق کلینڈر کا اصل مقصد کسی خاص دن،تہوار،تقریب یا پروگرام کیلئے دن شمار کرنے کاعمل ہے تاکہ دنوں،مہینوں اور برسوں کا حساب رکھا جاسکے۔دنیا میں ابتدائی کلینڈر موسمیاتی بنیادوں پر تیار کئے جاتے تھے جبکہ سرد علاقوں میں موسم سرما کے اختتام کے بعد کلینڈر سال کا آغاز ہوتا تھا جبکہ گرمائی ملکوں میں چاند کو محور بنا کر کلینڈر ترتیب دیا جاتا تھا ،تاہم ریاست بالخصوص وادی کشمیر میںایجی ٹیشن نے کلینڈر کا ایک نیا مفہوم طے کیا ہے۔رواں سال 8جولائی کو حزب کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کے یمین و یسار میں نہ تھمنے والی احتجاجی لہر کا سلسلہ شروع ہوا،جس کے ساتھ ہی  فوج و نیم فوجی دستوں اور پولیس کی طرف سے گولیوں کی گن گرج،ٹیرگیس،مرچی گولوں اور پیلٹ بندوقوں سے نکلنے والے چھروں کی وجہ سے ایک سو سے زائد شہری ہلاکتیں پیش آئیں اور اسپتالوں میں قطار در قطار زخمیوں کا تانتا بندھا رہا۔ اس بیچ فورسز اور پولیس کی ان کارروائیوں کے خلاف سید علی شاہ گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے20جولائی کو پہلا احتجاجی کلینڈر منظر عام پر لایا گیا جس میں مختلف احتجاجی پروگراموں کو عملانے کی اپیل کی گئی اور یہ کلینڈر5دنوںپر مشتمل تھا اور اس میں25جولائی تک پروگرام دئیے گئے تھے۔24جولائی کو ہی ایک اور احتجاجی کلینڈر پیش کیا گیا جبکہ29جولائی کو مزاحمتی قیادت نے اپنا تیسرا احتجاجی کلینڈر منظر عام پر لایا۔ماہ اگست میں بھی اس دوران مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے کلینڈروں کو مشتہر کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور مجموعی طور پر اگست میں4احتجاجی کلینڈر جاری کئے۔5اگست کے بعد12اگست اور پھر19اگست کے علاوہ25اگست کو 8واں کلینڈر لوگوں تک پہنچایا گیا۔اس عرصے میں ان احتجاجی کلینڈروں میں جامع مسجد چلو،اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر چلو،عیدگاہ چلو،درگاہ چلو،لالچوک چلو ،ریڈیو کشمیر گھیرائو،سیکریٹریٹ چلو،ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر کا گھیرائو،مقامی ممبران اسمبلی کی رہائش گاہوں کا گھیرائو،خواتین کیلئے مخصوص دن کے علاوہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹروں پر چلو کی کال دی گئی۔اسی پر بس نہیں ہوا بلکہ تحاصیل ہیڈ کواٹروں پر چلو،مقامی طور پر مخصوص جگہ چلو،سمیناروں،کنونشنوں،صفائی پروگرام،کیمونٹی اسکولنگ، بیت المال کیلئے رقومات جمع کرنے کی کال،مفلسوں اور لاچاروں کے علاوہ حالات کی وجہ سے مالی طور کمزور ہوئے افراد کی مدد کیلئے کال سمیت جان بحق شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے پروگراموں کو ان کلینڈروں کا حصہ بنایا گیا۔اگر چہ حکومت اور انتظامیہ و پولیس کی طرف سے بیشتر پروگراموں کو ناکام بنانے کیلئے اعلانیہ و غیر اعلانیہ کرفیو،بندشوں،پیلٹ،گولیوں اور ٹیر گیس گولوں کا استعمال کیا گیا تاہم کئی ایک پروگرام کامیاب بھی ہوئے۔ہر بار لوگ آئندہ کلینڈر کا بڑی بے صبری سے انتظار کرنے لگے اور نئے پروگراموں سے متعلق جاننے کیلئے تشنہ طلب تھے۔مزاحمتی قیادت نے نہ رُ کیں گے،نہ تھکیں گے کانعرہ بلند کرتے ہوئے ستمبرمیں بھی کلینڈروں کو جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور اس مہینے میں5احتجاجی کلینڈر منظر عام پر لائے۔مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے یکم ستمبر کے بعد8ستمبر اور16ستمبر کے علاوہ22اور29ستمبر کو تسلسل کے ساتھ مزاحمتی کلینڈر  جاری کئے گئے، جن  میں مزاحمتی پروگراموں کی ترتیب اور تفصیل بیان کی گئی۔ اس دوران رفتہ رفتہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد رفت میں اچھا خاصا اضافہ ہونے لگا اور ڈھیل کے اوقات سے پہلے ہی دکانیں کھلنے لگیں۔اکتوبر میں احتجاجی مظاہروں میں ٹھہرائو کو دیکھتے ہوئے مزاحمتی قیادت نے کلینڈروں میں پہلے2گھنٹوں کی ڈھیل دی اور بعد میں شام4بجے سے اگلی صبح7بجے تک ڈھیل کو بڑھایا گیا،تاہم احتجاج جاری رہے اور کلینڈر بھی آتے رہے۔مزاحمتی قیادت نے6اکتوبر کو کلینڈر جاری کیا جس کے بعد13اکتوبر اور20اکتوبر کے علاوہ27اکتوبر کو بھی کلینڈروں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران ایک مرتبہ پھر جامع مسجد چلو کی کال دی گئی تاہم وہ سخت کرفیو کی نذر ہوگئی۔ سماجی سطح پر مزاحمتی کلینڈر کے متعدد اثرات سامنے آگئے، خاصکر منگنی، شادی اور دیگر تقاریب اسی کلینڈر کے تابع ہونے لگیں اور کلینڈر کو دیکھتے ہی ان تقریبات کی تاریخیں مقرر کی جانے لگیں۔ یہاں تک کہ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے معاملات بھی کسی نہ کسی طرح کلینڈر سے متاثر رہے۔احتجاجی لہر میں سکوت چھانے،پٹریوں پرخوانچہ فروشوں کی بھر مار،نجی ٹریفک کی آواجاہی،سیول لائنز کے مخصوص علاقوں میں دکانیں کھلنے اور ہڑتال کی گرفت کمزور ہونے کے بعد نومبر کی3تاریخ کو جاری احتجاجی کلینڈر کے بعد کئی حلقوں کی جانب سے اس میں تبدیلیوں کی توقع کی جانے لگی تھی۔ تاہم8نومبر کو حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہاں کے علاوہ لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے مذہبی اور مزاحمتی جماعتوں کے علاوہ،ٹرانسپوٹروں، تاجروں،وکلاء،سیول سوسائٹی اور دیگر تمام فریقین و متعلقین کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جس کے دوران سبھی متعلقین نے احتجاجی پروگرام سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔دن بھر جاری رہنے والے اجلاس میں تمام متعلقین نے مزاحمتی قیادت کے پالے میں گیند ڈالتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں فیصلہ لینے کا اختیار دیا۔ چنانچہ 10نومبر کو  جاری کئے گئے کلینڈر میں پہلے کلینڈروں کی نسبت کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی اور کم وبیش وہ بھی ماضی کی طرح جاری کئے گئے کلینڈروں کے جیسا ہی تھاتاہم تازہ کلینڈ ر میں پہلی بار130دن کے مسلسل ہڑتا ل کے بعد2دنوں کی ڈھیل دینے کے علاوہ مزیددو دنوں کیلئے شام کے وقت ڈھیل کا اعلان کیاگیا۔ریاستی سرکار نے اپنے شاہی دربار کو  اپنے کلینڈر کے مطابق جموں منتقل کر دیا جس کے مطابق آئندہ6ماہ تک یہ دربارجموں میں ہی قیام پذیر رہے گا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ مزاحمتی خیمہ کب تک اپنا احتجاجی کلینڈر جاری کرتا رہے گا،کیونکہ ایک ڈیڑھ ماہ کے بعد ویسے بھی امسال کا کلینڈر تبدیل ہونے والا ہی ہے اور ہم 2017 میں داخل ہونگے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

کشمیر

پارہ 34.4ڈگری سلسیس ۔1971کے بعد ریکارڈدرجہ حرارت ،مئی میںتیسرا سب سے زیادہ، سکولوں کے اوقات تبدیل

May 22, 2025
کشمیر

کیرو ہائیڈرو پاور کرپشن کیس ستیہ پال ملک سمیت6 کیخلاف چارج شیٹ داخل

May 22, 2025
کشمیر

وزیر اعلیٰ نے سروس سلیکشن بورڈکا جائزہ لیا شفاف بھرتی عمل یقینی بنائیں

May 22, 2025
کشمیر

پنتھرس پارٹی کا کشمیر یونٹ اپنی پارٹی میں ضم الطاف بخاری نے استقبال کیا ،کہا عوام کی جماعت ہے خاندانی نہیں

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?