سری نگر// وادی کشمیر میں گذشتہ چار دنوں سے وقفے وقفے سے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں قریب ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں 24 مارچ کی دو پہر تک موسمی حالات جوں کے توں رہیں گے تاہم بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونا شروع ہوگی۔