سرینگر/حکام نے سوموار کو کشمیر میں ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کردی۔یہ اقدام علیحدگی پسندوں کی آج کی ہڑتال کال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے کہا کہ پولیس کی طرف سے موصولہ ایڈوائزری کے بعد ٹرین سروس کو آج کیلئے معطل کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیس ایڈوائزری ملنے کے بعد ہی اس بات کا فیصلہ لیا گیا ہے کہ بڈگام۔سرینگر۔ اننت ناگ اور سرینگر۔بڈگام، بارہمولہ اور بارہمولہ۔بانہال کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس آج بند رہے گی۔
واضح رہے کہ علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج گذشتہ تین روز کے دوران18کشمیریوں کو جاں بحق کئے جانے کیخلاف مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔