سرینگر/کشمیر میں سنیچر کو ٹرین سروس مسلسل تیسرے روز معطل رہی۔
ذرائع کے مطابق یہ سروس گذشتہ دو روز کے دوران بھاری برفباری کی وجہ سے بند رکھی گئی تھی جبکہ آج وادی میں ہڑتال کے پیش نظر اس کو معطل کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق اُنہیں گذشتہ رات دیر گئے ٹرین سروس حفاظتی اقدام کے تحت بند رکھنے کی ایڈوائزری مل گئی تھی۔