سری نگر// وادی کشمیر میں سہانے اور خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 4 مئی سے 7 مئی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
متعلقہ محکمہ نے کسانوں بالخصوص باغ مالکان سے چار مئی سے قبل ہی باغوں کی دوا پاشی کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جسکے۔