Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات ایک بار پھر معطل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر // کشمیر میں تیز رفتار والی تھری جی اور فور جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں۔ یہ خدمات ظاہری طور پر عیدالفطر کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر گذشتہ رات قریب دس بجے منقطع کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمام مواصلاتی کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ خدمات کو ٹو جی رفتار پر منتقل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اس کے لئے کوئی وجہ ظاہر کرنے سے گریز کیا، تاہم مانا جارہا ہے کہ یہ اقدام عیدالفطر کے پیش نظر سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ بازی یا ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے سے روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ ایک مواصلاتی کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ انہیں انتظامیہ کی طرف سے ایک مختصر پیغام موصول ہوا جس میں انہیں تھر جی اور فور جی خدمات کو ٹوجی رفتار (زیادہ سے زیادہ 128 کے بی پی ایس) پر منتقل کرنے کے لئے کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کے حکم نامے میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ وادی کشمیر میں سال 2015 ءمیں عیدالاضحی کے موقع پر ہر طرح کی انٹرنیٹ خدمات 77 گھنٹے تک معطل رکھی گئی تھیں۔ تب انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھنے کا قدم عیدالاضحی کے موقع پر بڑے جانوروں خاص طور پر گائے کے ذبیحے کے عمل کا ویڈیو بنانے اور اس کو انٹرنیٹ پر عام کرنے، احتجاجی مظاہروں سے متعلق خبروں اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر عام کرنے اور کسی بھی طرح کے احتجاجی پروگرام کی تشہیر کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔ وادی میں تب عیدالاضحی ایک ایسے وقت میںمنائی جارہی تھی جب ریاستی ہائی کورٹ نے اس مسلم اکثریتی ریاست میں بڑے جانوروں کے ذبیحے پر پابندی عائد کردی تھی۔ وادی میں گذشتہ تین ماہ کے دوران انٹرنیٹ خدمات کو متعدد مرتبہ معطل کیا گیا۔ جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی اب وادی میں روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وادی میں 2012 ءسے اب تک انٹرنیٹ خدمات قریب 40 مرتبہ معطل کی گئیں۔ بعض اوقات یہ خدمات مہینوں تک منقطع رکھی گئیں۔ وادی میں سیکورٹی اداروں کا ماننا رہا ہے کہ واد ی میں پاکستان نوجوانوں کو احتجاج پر اکسانے کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کررہا ہے۔ کشمیر میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وادی میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو ظاہری طور پر کسی بھی طرح کے افواہوں کو پھیلنے ، ملک مخالف احتجاجی مظاہروں سے متعلق خبروں اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر عام کرنے اور کسی بھی طرح کے احتجاجی پروگرام کی تشہیر کو روکنے کے لئے معطل رکھا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باعث صارفین خاص طور پر طلبائ، سیاحوں ، پیشہ ور افراد خاص طور پر صحافیوں اورتاجروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ انٹرنیٹ خدمات کی بار بار کی معطلی کے سبب وادی میں ای بینکنگ اور ای شاپنگ کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ وادی میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کو ای (الیکٹرانک) کرفیو کا نام دیا گیا ہے۔یو اےن آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

کشمیر

ریاستی درجہ بحالی احتجاج کیلئے کانگریس نے اکیلے دوڑ لگائی قومی تعلیمی پالیسی ویژنری دستاویز، پانچ سال پرانی ہو چکی، جائزہ لینے کا وقت:وزیر اعلیٰ

July 22, 2025
کشمیر

ملی ٹینسی متاثرین کو ادارہ جاتی مدد کی فراہمی لیفٹیننٹ گورنر کا ویب پورٹل کا آغاز

July 22, 2025
کشمیر

پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت انجینئر رشید کو حراستی پیرول مل گیا

July 22, 2025
کشمیر

۔12اضلاع کیلئے فلڈ الرٹ جاری ۔ 25جولائی تک کئی جگہوں پر موسلا دھار بارشیں متوقع

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?