عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میںملی ٹینٹوں کو بے اثر کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا”بلاشبہ، سیکورٹی ماحول کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں یہ ایک بڑا سنگ میل ہے، یہ کامیابیاں کافی معنی خیز ہیں اور پیغام رسانی کے لحاظ سے بھی،” ۔سوین نے کہا کہ آپریشنز کی کامیابی اس بات کا اشارہ ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ اپنے انجام کو پہنچے گی۔انہوں نے مزید کہا، “یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ سیکورٹی کا ڈھانچہ اور لوگوں کی شمولیت انسانی ذہانت کے بہا کی طرف لے جا رہی ہے اور اس جنگ(دہشت گردی کے خلاف) کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔”انہوں نے کہا “دو دہشت گردوں کی لاشیں موڈرگام انکائونٹر سائٹ سے برآمد کی گئی ہیں جبکہ چار لاشیں اتوار کو چننیگام سائٹ سے برآمد کی گئیں “۔کولگام ضلع کے دو دیہات میں ہفتہ کو جڑواں تصادم شروع ہوا۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایک ایلیٹ پیرا کمانڈو سمیت دو فوجی جوانوں نے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔