نیوز ڈیسک
سرینگر// ایک کرکٹ بیٹ مینوفیکچرنگ کمپنی نے مختلف بین الاقوامی بورڈز اور لیگز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، تاکہ وادی میں نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔کمپنی، ‘Gr8 Sports’، بین الاقوامی کرکٹ میں’ کشمیر ولو بلے‘ متعارف کرانے والی پہلی بیٹ تیار کرنے والی کمپنی ہے۔ کمپنی کے تیار کردہ بلوںکو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران عمان کے کرکٹرز نے استعمال کیا۔کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر فضل کبیر نے مہ نگاروں کو بتایا، “ہم نے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو مواقع اور نمائش دینے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ کمپنی مقامی کھلاڑیوں کو کرکٹ کی دنیا میں بڑا بنانے کا ایک “بہت بڑا موقع” فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دنیا کو خام ٹیلنٹ دینا اور کرکٹرز کو اسپانسر شپ کے بجائے بین الاقوامی ٹیموں اور لیگز میں مواقع فراہم کرنا ہے۔کبیر نے کہا کہ کمپنی ملک بھر سے کرکٹرز کا ڈیٹا بیس بنانا اور انہیں مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا‘‘ابھی تک، کھلاڑیوں کے پاس کیریئر میں آگے بڑھنے کا فریم ورک نہیں تھا اور ٹیلنٹ ضائع ہو رہا تھا۔ اب، ان کے پاس موقع ہے، “۔
کشمیر میں قائم بیٹ مینوفیکچرنگ کمپنی