سری نگر// جنوبی ضلع پلوامہ کو چھوڑ کر وادی کشمیر میں گذشتہ رات دیر گئے موبائیل فون سروس تین روز بعد بحال کی گئی لیکن موبائیل انٹر نیٹ اور ایس ایم ایس سروسز منقطع ہیں۔
یاد رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ نامی گاﺅںمیں حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی 6 مئی کی صبح اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاکت کے ساتھ ہی وادی میں پہلے موبائل انٹرنیٹ خدمات اور اس کے فوراً بعد فون خدمات بند کردی تھیں۔تاہم سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ ( بی ایس این ایل) کی فون اور لینڈ لائن خدمات منقطع نہیں کی گئی تھیں۔
وادی بھر میں تاہم موبائیل انٹر نیٹ سروس ،سلسل چوتھے روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے سبھی طالبان علم ایک بار پھر پریشانیوں میں مبتلاءہیں۔ ایسے طالب علم پہلے ہی انٹر نیٹ کی کم رفتار یعنی (ٹو جی) سے نالاں تھے۔