سرینگر/صوبائی انتظامیہ نے کل یعنی سنیچر کو وادی کشمیر کے سبھی سکول اور کالیج پھر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جمعہ کو جاری حکمنامے میں بتایا گیا کہ وادی کشمیر کے سبھی سکول اور کالیج 25مئی کو بند رہیں گے۔
صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ احتیاط طور لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شام دیر گئے فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے بعد آج وادی کے تعلیمی ادارے بند رکھے گئے تھے۔