سرینگر/حکومت جموں کشمیرنے جمعرات کو اعلان کیا کہ وادی کشمیر اور جموں کے سرمائی زون میں قائم ہائیر سیکنڈری سطح تک کے سبھی تعلیمی ادارے گرمائی تعطیلات کے سلسلے میں15سے24جولائی تک بند رہیں گے۔
اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجو کیشن کی طرف سے جاری ایک آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ ہائیر سیکنڈری سطح تک کے سبھی سرکاری ونجی سکول گرمائی چھٹیوں کیلئے 15جولائی سے بند رہیں گے۔
صوبہ جموں میں سرمائی زون کے سکول بھی 15جولائی سے24جولائی تک بند رہیں گے۔