عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) نے کل ایک آئیڈیا پچنگ سیشن کا اہتمام کیا، جس میں خطے میں متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام کو اجاگر کیا گیا۔انسٹی ٹیوٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپس کو اپنے اختراعی خیالات پیش کرنے اور صنعت میں تجربہ کار پیشہ ور افراد سے تعاون حاصل کرنے کے لیے ایک انمول پلیٹ فارم فراہم کیا۔یہ پروگرام کمشنر سکریٹری، صنعت و تجارت جموں کشمیر کی مجموعی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا اورجے کے ای ڈی آئی کی طرف سے UT کے طول و عرض میں باقاعدگی سے منعقد کی جانے والی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران انسٹی ٹیوٹ نے مختلف انٹرپرینیورشپ آگاہی پروگرام، انٹرپرینیورشپ ٹریننگ پروگرام، اسٹارٹ اپ اور آئیڈیا پچنگ ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے۔جے کے ای ڈی آئی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے اس تقریب کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جے کے ای ڈی آئی میں پچنگ سیشن جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپس کے لیے مسابقتی کاروباری ماحول میں پھلنے پھولنے کے لیے ضروری وسائل، رہنمائی، اور نیٹ ورکنگ کے مواقعمیں اپنے اختراعی آئیڈیاز کو ظاہر کرنے کا ایک غیر معمولی موقع تھا۔