کئی ریاستوں نے گجرات کے صنعتی ماڈل کی پیروی کی :وزیر داخلہ
عظمیٰ نیوز سروس
گاندھی نگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے صنعت کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے شمالی حصے اور خاص طور پر کشمیر میں اپنے کاروبار کو وسعت دیں۔شاہ نے سامعین میں جموں اور کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا”میں گجراتی صنعت کاروں سے کہنا چاہوں گا، اگر وہ شمال کی طرف پھیلنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم کشمیر میں سرمایہ کاری کریں۔ ایسا کرنے سے، براہ کرم کشمیر کو مرکزی دھارے میں لانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدام کی حمایت کریں” ۔وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، منوج سنہا نے بھی سرمایہ کاروں سے اسی طرح کی اپیل کی کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی کے سفر میں جائیں اور اس میں حصہ لیں۔منوج سنہا نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے سات ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ ایمر گروپ یونین ٹیریٹری میں 10 لاکھ مربع فٹ رقبہ تیار کر رہا ہے، متحدہ عرب امارات میں مقیم لولو گروپ ایک ریٹیل مال کے لیے دو منزلیں لے گا۔سنہا نے کہا”گزشتہ چار سالوں میں جموں و کشمیر کی حالت بہت بدلی ہے۔ نئی صنعتی اسکیم جو حکومت ہند نے جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے بنائی ہے، اس لیے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آج سب سے زیادہ ترغیب یہاں سے حاصل کی جارہی ہے(اس اسکیم کی وجہ سے) جموں و کشمیر میں غربت بھی کم ہے۔جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے، مرکزی حکومت اس خطے میں بڑی سرمایہ کاری لانے پر غور کر رہی ہے جس نے دہائیوں سے عسکریت پسندی دیکھی ہے۔شاہ نے کہا، کئی ریاستوں نے گجرات کے صنعتی ماڈل کی پیروی کی ہے۔انہوں نے کہا”ہندوستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ بن گیا ہے، اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کی بہترین منزل ہمارا گجرات ہے‘‘۔ انہوں نے کہا “گجرات وکسٹ بھارت ((2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کا گیٹ وے ہے اور اسکا اعتماد کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے۔”گجرات کی بات کرتے ہوئے، انہوں نے گفٹ سٹی اور دھولیرا سمارٹ سٹی کا خاص طور پر تذکرہ کیا، جو دو دہائیوں میں ریاست کی صنعت کاری کے دو نمایاں ترقی کے انجن کے طور پر ابھرے ہیں۔مزید برآں، شاہ نے یہ بھی زور دیا کہ ہندوستان کے خلائی شعبے میں توسیع کی صلاحیت ہے۔ ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک کی خلائی شعبے کی صنعت 2040 سے پہلے 9 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 40 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔شمال مشرقی خطوں کی ترقی کی وزارت کی طرف سے اس سمٹ کو شمال مشرقی علاقوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔