سرینگر/منگل کو پوری وادی میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ سرینگر میں گذشتہ رات کا درجہ حرارت منفی3.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع صاف رہنے کی صورت میں درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔
محکمہ کے مطابق پہلگام میں منفی5.5جبکہ گلمرگ میں منفی4.0ڈگری سیلشیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔
کرگل کے دراس قصبہ میں درجہ حرارت منفی14ڈگری سیلشیس تک گرگیا ۔
جموں شہرمیں لگاتار گرمی کا احساس جاری ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت8.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔