سرینگر//پولیس نے بدھ کو کہا کہ کشمیر میں کم سے کم23افراد کو سائبر جرائم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ گرفتاریاں رواں ماہ کے آغاز میں درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ ایف آئی آر زیر نمبر02 سائبرپولیس سٹیشن کشمیر زون، سرینگر میں درج ہے۔
کیس کے سلسلے میں سرینگر میں قائم متعددکال مراکز پر چھاپے مارے گئے اور ابھی تک23افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ان افراد پر ہیکنگ اور جعلی فون کالز جیسے سائبر جرائم کے الزامات ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔