سری نگر// جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو میں نرمی کے باوجود ریل خدمات کی معطلی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یونین ٹریٹری میں بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروسز کی معطلی 9 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے پیش نظر ریل خدمات بھی معطل کر دی گئی تھیں۔