عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سیفکو سیمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، جو جے کے سیمنٹ لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے اور بھارت کی نمایاں سیمنٹ ساز اداروں میں شمار ہوتی ہے، نے بدھ کوکشمیر میں اپنے معروف برانڈ جے کے سپر سیمنٹ کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔ یہ قدم نہ صرف کمپنی کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے اور معاشی ترقی میں بھرپور شمولیت کے عزم کی علامت بھی ہے۔جے کے سپر سیمنٹ، جو مضبوطی اور پائیداری کے لحاظ سے ایک ممتاز نام رکھتا ہے، اب مقامی مارکیٹ میں فراہم ہوگا تاکہ انفراسٹرکچر منصوبوں اور گھریلو تعمیرات کیلئے اعلیٰ معیار کی سیمنٹ کی دستیابی یقینی ہو سکے۔افتتاحی تقریب پر جے کے سیمنٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راگھوپت سنگھانیا نے کہا’’کشمیر میں جے کے سپر سیمنٹ کی آمد، شمالی بھارت میں ہماری طویل حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ اس خطے میں عوامی بنیادی ڈھانچے اور رہائشی منصوبوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور مقامی پیداوار سے ہم اس بڑھتی ہوئی طلب کو بروقت اور موثر انداز میں پورا کر سکیں گے‘‘۔جے کے سیمنٹ لمیٹڈ کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او مادھوکرشنا سنگھانیا نے کہا’’اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ اقدام ہمارے پائیدار اور شمولیتی ترقی کے وژن کو عملی شکل دیتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ’ مقامی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری، ہنرمندی کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے ہم یقینی بنا رہے ہیں کہ اس کوشش کے فوائد محض سیمنٹ کی فراہمی تک محدود نہ رہیں بلکہ مقامی معیشت کو مستحکم کریں،لوگوں کو بااختیار بنائیں اور ایک ایسا خودکفیل نظام تشکیل دیں جو آنے والے عشروں تک کشمیر کی ترقی میں کردار ادا کرے‘۔سیفکو سیمنٹس، اپنی تقسیم کاری کا آغاز وادی کے اہم اضلاع بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، سرینگر، بڈگام، گاندربل، اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ سے کرے گا۔ مزید مارکیٹ رسائی کے لیے مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، بلڈرز اورٹھیکیداروں کے ساتھ براہِ راست تعلقات اور پبلک سیکٹر اسٹیک ہولڈروں سے قریبی روابط قائم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی بلڈرز اورٹھیکیداروںکو تکنیکی معاونت، معیار کی یقین دہانی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ جے کے سپر سیمنٹ کے استعمال کا عمل مزید آسان اور موثر ہو۔سیفکو سیمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر سہیل منظور گونا نے اس موقع پر کہا’’یہ لمحہ ہمارے لئے باعثِ فخر ہے۔ کشمیر میں جے کے سپر سیمنٹ کا آغاز محض کاروباری فیصلہ نہیں بلکہ ایک مضبوط اور خودکفیل جموں و کشمیر کی تعمیر میں ہمارا عملی عزم ہے‘‘۔کمپنی کے ڈائریکٹر دائود الطاف گونا نے کہا’’ہم خطے کی بڑھتی ہوئی تعمیراتی اور انفراسٹرکچر کی ضروریات کیلئے اعلیٰ معیار کا سیمنٹ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم روزگار کے بامعنی مواقع پیدا کر کے اور مقامی معیشت کو تقویت دے کر بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے‘‘۔ حکومت ہند کے میک اِن انڈیا اور آتم نربھر بھارت وژن کے عین مطابق جے کے سیمنٹ کی مقامی پیداوار میں سرمایہ کاری ایک خودانحصار بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتوں کے قیام کی بھرپور علامت ہے۔ کشمیر میں جے کے سپر سیمنٹ کا آغازبہار میں حالیہ شروعات اور ملک کی دیگر ریاستوں میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے بعد کمپنی کی قومی سطح پر بڑھتی ہوئی موجودگی کو مزید مضبوط بناتی ہے اور اسے بھارت کے سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں ایک نمایاں قوت کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔