کشمیر میں جگر کی منتقلی کی سہولیات ندارد

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر //ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی میں جگر کی منتقلی کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانوں کا زیاں ہورہا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارلحسن نے کہا ہے کہ مشکل یہ ہے کہ جگر کی بیماریوں میںمبتلا لوگوں کیلئے جگر کی تبدیلی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگر کی منتقلی سے جہاں کئی مریضوں کی زندگیوں کو بچایا جارہا ہے وہیں کشمیر میں جگر کی بیماری میں مبتلا لوگوں کی موت ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2013میں جگر کی منتقلی کیلئے سکمز صورہ میں یونٹ قائم کرنے کو منظوری ملی تھی تاہم اس یونٹ کو شروع کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4سال ہوگئے اورسکمز میں یہ یونٹ شروع کرنے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو جگہ جگرکی منتقلی کیلئے بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے کیلئے منتخب کی گئی تھی وہاں کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کو کمرے دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ hepatitis Band Cکشمیر میں کلیجے کی بیماری کی اصل وجہ ہے اور تحقیق کے مطابق تکیہ ماگام اورککر ناگ کے سنبری علاقے کی 38فیصد آبادیhepatitis C کی بیماری میں مبتلا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *