عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر میں بھی ہفتے کے روز پنڈت برادری سے وابستہ لوگوں نے جنم اشٹمی کا مقدس تہوار مذہبی جوش و جذبے اور تزک و احتشام سے منایا۔اس سلسلے میں یہاں ٹنکی پورہ میں واقع شری کتھلیشور مندر سے مذہبی نعروں کی گونج میں شوبا یاترا نکالی گئی جو کڑے سیکورٹی بندوبست کے بیچ حبہ کدل، گنپتھ یار، بربرشاہ، ریگل چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، جہانگیر چوک اور لالچوک سے گذری۔
یاترا میں عقیدت مندوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی اور یاترا کی گاڑیوں کو پھول مالاؤں سے سجایا گیا تھا۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جوش وخروش سے منایا گیا، شوبا یاترا بھی بر آمد
