Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کشمیر میں جدید ذبح خانوں کی تعمیر کا خواب 45سال بعد بھی شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا پرانے ذبح خانے بھی بند ، کئی پر غیر قانونی قبضہ، کئی بار رقومات صرف کرکے منصوبہ ترک کرنا پڑا

Mir Ajaz
Last updated: July 23, 2025 11:12 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

پرویز احمد

سرینگر //کشمیر صوبے میں روزانہ استعمال ہونے والے گوشت کی فراہمی کیلئے بھیڑوںکو ذبح کرنے کیلئے درکار جدید ذبح خانہ کی تعمیر کا خواب 45سال گذر جانے کے بائوجود بھی شرمندہ تعبیر نہیںہوسکا ہے۔ جدید طرز پر ذبح خانہ تعمیر کرنے کا اعلان سابق وزیر علیٰ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے سال 1980میں کیا تھا لیکن 45 سال گزرجانے کے بعد بھی جدید ذبح خانوں کی تعمیرنا ممکن لگ رہی ہے کیونکہ کشمیر میں پہلے سے موجود 4 ذبح خانے چھتہ بل، زندہ شاہ مسجد رعناواری، نواب بازار اور ویر چھتہ بل یا تو بند پڑے ہیں یا پھر ان پر سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں نے قبضہ جمالیا ہے۔ سرینگر شہر میں گوشت کی خرید و فروخت سے جڑے 700سے زائد قصاب اپنے گھروں میں ہی بھیڑوں کو ذبح کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ جدید ذبح خانوں کی تعمیر میں سرینگر میونسپلٹی کی ناکامی کی وجہ سے سرینگر شہر اور وادی کے دیگر اضلاع میں روزانہ ذبح ہونے والے 3ہزار سے زائد بھیڑوں سے نکلنے والی گندگی نالیوں سے گذر کر نہ صرف ماحول کو خراب کررہی ہے بلکہ سرینگر میں موجود پانی کے ذرائع کو بھی آلودہ کررہی ہے۔ سرینگر میو نسپلٹینے ایس ایم سی ایکٹ 2020میں واضح کردیا ہے کہ کوئی بھی شخص گھروں میں بھیڑوں کو ذبح نہیں کرسکتا اور گھروں میں بھیڑوں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن میونسپلٹی خود اپنے قوانین کی پاسداری کرانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہورہی ہے۔ آل کشمیر بوچرس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید ریگو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’کشمیر صوبے میں پہلے سے 4ذبح خانے موجود تھے جن میں چھتہ بل، زندہ شاہ مسجد رعناواری، نواب بازار اور ذبح خانہ ویر چھتہ بل شامل ہیں‘‘۔ اسکے علاوہ سیول لائنز علاقے میں چوٹہ بازار میں سب سے بڑا ذبح خانہ موجود تھا جہاں 1990تک بھیڑیں ذبح کئے جاتے تھے۔عبدالرشید نے بتایا ’’چھتہ بل کے ذبح خانے میں قمر واری، ویر، بمنہ ، زند ہ شاہ مسجد رعناواری کے ذبح خانے میں خانیار، رعناواری ، سیدہ کدل ، نواب بازار کے ذبح خانے میں نواکدل ، صفاکدل اور دیگر علاقوں جبکہ کنہ کدل ( چوٹہ بازار)کے ذبح خانے میں حبہ کدل اور دیگر علاقوں کے قصاب اپنے بھیڑ بکریوں کو ذبح کرتے تھے۔ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ذبح خانے کی صفائی کیلئے ہر ایک قصاب ایک بھیڑ کیلئے پہلے 25پیسے، کچھ سال بعد 50پیسے اور آخر میں فی بھیڑ کیلئے 2روپے فیس روزانہ ادا کیا جاتا تھا لیکن اب یہ ذبح خانے بند ہوچکے ہیں۔ ریگو نے بتایا کہ وادی کشمیر میں روزانہ 3ہزار بھیڑوں کو ذبح کیا جاتا ہے لیکن ذبح خانہ نہ ہونے کی وجہ سے قصاب اپنے گھروں میں بھیڑوں کوذبح کرتے ہیں۔ عبدالرشید نے کہا’’ پرانے چار ذبح خانوں کے بعد سابق وزیر علیٰ نے سال 1980میں وادی میں جدید طرز پر ذبح خانہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا لیکن سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے لوگوں نے اس کو تعمیر نہیں ہونے دیا اور یہ منصوبہ کئی بار رقومات کی منظوری اور صرف کرنے کے باوجود بھی ترک کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے ذبح خانے بند ہے ، یا پھر کسی نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سابق وزیر نے منی گام گاندربل میں جدید ذبح خانہ تعمیر کرنے کی بات کی اور منی گام میں 3کروڑ روپے صرف کرکے بلڈنگ پر کام بھی شروع کیا گیا لیکن وہاں بھی بلڈنگ مکمل طور پر تعمیر نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا’’ پھر حکومت نے آلوچی باغ سرینگر میں جدید ذبح خانہ تعمیر کرنے کو منظوری دی اورزمین کی نشاندہی بھی کی گئی لیکن یہاں صرف ذبح خانہ کا پلنتھ تعمیر کیا گیا اور تب سے کام بند ہے۔ ریگو نے بتایا’’ سال 2024میں جموں اور سرینگر میں ذبح خانہ کی تعمیر کیلئے رقومات کو مختص کیا گیا جن میں سرینگر کیلئے 2کروڑ 20لاکھ اور جموں کیلئے 20کروڑ 20لاکھ روپے بھی واگذار کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی حکام چاہتے تھے کہ آل کشمیر بوچرس ایسوسی ایشن خود ہی 2کروڑ 20لاکھ روپے سے سرینگر میں کسی بھی جگہ ذبح خانہ کی تعمیر کرے، لیکن شہر میں کہیں پر بھی اراضی دستیاب نہیں رکھی گئی۔ انہوں نے کہا’’ جب حکومت سرینگر میں ذبح نہیں کھول سکی ،توایسوسی ایشن نے سرکار کو مشورہ دیا کہ ہر ایک قصاب اپنے گھر میں ہی ذبح خانہ کھولے گا اور اس کو ہی جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے قصابوں کی تربیت اور معاونت کی جائے لیکن اس میں بھی حکومت کی جانب سے کوئی معاونت نہیںفراہم کی گئی ۔ کشمیر صوبے میں جدید ذبح خانوں کی تعمیر پر بات کرنے کیلئے کشمیر عظمیٰ نے سرینگر میونسپلٹی کے جوائنٹ کمشنر (ورکس )سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں انہیں پروجیکٹ کو دیکھنے کی ضرورت ہے تبھی مکمل تفصیل دی جاسکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
موسمی خوشگواری کے ساتھ بیماریوں کا خطرہ ڈینگو، ہیٹ سٹروک اور فلو کا بڑھتا خدشہ،عوام محتاط رہیں
جموں
قومی شاہراہ معمول کے ٹریفک کیلئے بحال امرناتھ یاترا اور مسافر گاڑیوں کا دوطرفہ ٹریفک میں سفر
خطہ چناب
سنگلدان بازارسڑک کی حالت ابتر بیکن کی غفلت شعاری ، مقامی لیڈران بھی خاموش
خطہ چناب
جموں وکشمیر میں پہلی باربلاور میں چائے کے باغات کی مہم شروع
جموں

Related

کشمیر

انسداد منشیات مہم داخلی سطح سے شروع ہونی چاہئے نوجوان مستقبل کا اثاثہ

July 24, 2025
کشمیر

جموں کشمیر میں 3برسوں کے دوران محض124اعضا ءکی پیوند کاری کڈنی ٹرانسپلانٹ کی جراحیاں سب سے زیادہ،ملک کے دیگر خطوں کے مقابلے میں تعداد سب سے کم

July 24, 2025
کشمیر

نیشنل کانفرنس میں بہتر حکمرانی کاعزم نہیں دفعہ 370کی منسوخی اورریاستی درجہ خاتمہ میں کانگریس کا کلیدی رول:بخاری

July 24, 2025
کشمیر

لیتہ پورہ پلوامہ میں فیلڈ فائرنگ رینج سی آر پی ایف کو 10سال کیلئے مشق کی اجازت

July 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?