Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کشمیر میں تعزیت پرسی پر بھی پابندی :ملک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاکہ مقدس ماہ رمضان سے عین قبل حکومت نے نوجوانوں کے لہو سے ہولی کھیلتے ہوئے قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع کیاہے اور کشمیر میں تعزیت پرسی پر بھی پابندی عائد ہے ۔گرفتاری سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہاکہ انہیں اس لئے گرفتار کیا جارہا ہے کیونکہ وہ گزشتہ روز ترال گئے تھے اور وہاں شہداءکے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی تھی۔ گزشتہ روز ترال علاقے میں کریک ڈاﺅن کی اطلاع کے بعد یاسین ملک فرنٹ کے سینئر لیڈر ظہور احمد بٹ کے ہمراہ ترال روانہ ہوگئے اور کئی میل کے پیدل سفر کے بعد اپنی منزل مقصود پر وارد ہوئے۔ ترال پہنچتے ہی وہ سیدھے سائموہ گئے جہاں سبزار احمد بٹ اور فیضان مظفر مارے گئے ۔تعزیت کے بعد یاسین ملک نے سبزار کے جنازے میں شرکت کی ۔جنازے سے قبل انہوں نے لوگوں سے خطاب بھی کیا اور سبزار احمد بٹ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔بیان کے مطابق یاسین ملک نے اس کے بعد ترال پائین کا رخ کیا اورپیدل سفر کرنے کے بعد وہاں پہنچے۔ انہوں نے فیضان مظفر کے والدین اور دوسرے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور یہاں دو الگ الگ مجالس سے خطاب کیا۔بیان میں مزید بتایاگیاہے کہ یاسین ملک رات دیر گئے سرینگر پہنچے اور صبح پولیس نے گرفتا رکرلیا ۔اس موقعہ پر فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ دہلی میں حکمرانی کرنے والے لوگ اور انکے کشمیری گماشتے مسلمانوں پر مظالم ڈھانے اور مسلمانوں کی کسی بھی خوشی کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان سے عین قبل ان لوگوں نے ہمارے نوجوانوں کے لہو سے ہولی کھیلنے کا کام شروع کیا ہے اور محض ایک دن کے اندر نہ صرف درجن بھر کلمہ گوﺅں کو تہہ تیغ کیا گیا ہے جن میں سبزار احمد بٹ، فیضان مظفر اور مولوی عاقب بھی شامل ہیں بلکہ200 سے زائد لوگوں کو پیلٹ اور بلٹ پار کر زخمی کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہی نہیں بلکہ رمضان کے آتے ہی کشمیری مسلمانوں کوزیادہ سے زیادہ اذیت میں مبتلا کردینے کےلئے جہاں قتل و غارت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہیں کرفیو کانفاذ ،انٹرنیٹ اور فون پر پابندی،روزہ داروں کو لاٹھیوں اور پیلٹ سے ہانکنے اور گرفتاریوں کا چکر چلانے کا کام بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ آر ایس ایس کی پشت پناہی والی بھارتی حکومت اور اس کی دم چھلا پی ڈی پی حکومت کی مسلم و کشمیر دشمنی کا ایک اور کھلم کھلا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیا جائے کم ہے۔ یاسین ملک نے کہا کہ انہیں ترال جانے پر گرفتار کیاجارہاہے لیکن آج کوئی نام نہاد وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کو یاد دلائے کہ کبھی وہ بھی کرسی کے حصول کےلئے شہداءکے گھروں پر جاکر مگرمچھی آنسو ڈالا کرتی تھیں اور ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کرتی تھیں لیکن آج یہی ہیں کہ جنہوں نے اپنے اقتدار کو طول بخشنے کی ترنگ میں کشمیر کے اندر تعزیت پرسی اور اظہار یکجہتی پربھی مکمل پابندی عائد کرکھی ہے۔ یاسین ملک نے کہا کہ آر ایس ایس کی غلام ان حکومتوں کےلئے مسلمانوں کی کوئی بھی خوشی قابل قبول نہیں ہے اسی لئے رمضان کے آتے ہی انہوں نے کشمیریوں مسلمانوں کا قافیہ حیات تنگ کردینے کا سلسلہ وسیع تر کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ظلم و جبر اور عوام کش اقدامات بھارتی جمہوریت کے چہرے پر سیاہ دھبہ اور کشمیر کے اندر اس کے کھوکھلے پن کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوںنے سبزار اور فیضان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ یاسین ملک نے کہا کہ جیل ان کےلئے دوسرے گھر کی مانند ہے اور یہ کہ ظلم و جبر و تعدی کشمیریوں کو ناجائز تسلط اور فوجی قبضے کے خلاف مزاحمت و مقاومت سے دور نہیں رکھ سکتے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔32سیاحتی مقامات مقامی لوگوں کیلئے ہنوزبند فیصلے سے سکول پکنک اورگروپ سیر و تفریح کی80فیصدسرگرمیاں و رونقیں ختم

July 15, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں 25فیصد لوگ موٹاپے کا شکار مجموعی طور پر10سال میں40فیصد آبادی کا وزن زیادہ ریکارڈ،35فیصد کی توند باہر

July 15, 2025
کشمیر

۔80دن بعد انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف دیر آید درست آید

July 15, 2025
کشمیر

صحت اور تعلیم ترقی وخوشحالی کے ستون

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?