سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی برف باراں کی پیش گوئی کے بیچ مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی ایک پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران برف باری یا بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 22 فروری کی شام سے ہی موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث موسم 28 فروری تک خراب رہے گا جس دوران برف باری یا بھاری بارشیں متوقع ہیں۔