سری نگر//وادی کشمیر میںپیر کو بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر و گام میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
جہاں وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ دوسرے روز بھی منقطع رہا وہیں وادی کے بیشتر علاقے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باری متوقع ہے۔