سری نگر// محکمہ موسمیات کے ماہر نے منگل کو مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے 23 اور 24 دسمبر کے دوران کئی مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری اور 27-28 کے دوران وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس بدھ کی دوپہر سے جموں و کشمیر کو متاثر کرنے والا ہے۔
اس کے زیر اثر، 23 سے 24 دوپہر کے درمیان چند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری ہوسکتی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
اہلکار کے مطابق، ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس، 26 کی شام سے جموں و کشمیر کو متاثر کرے گا جس کی وجہ سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں 27-28 دسمبر کو زیادہ تر مقامات پر موسم کی پہلی ہلکی سے درمیانے درجے کی برف باری ہو سکتی ہے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ ایک یا دو مقامات پر بھاری برفباری بھی متوقع ہے۔