سرینگر//محکمہ اریگیشن و فلڈ کنٹرول نے بدھ کو اس بات کی وضاحت کی کہ وادی کشمیر میں اس وقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ دریائے جہلم کے اندر پانی کی سطح خطرے کے نشان سے کافی کم ہے۔
وادی میں گذشتہ تین روز سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او نے محکمہ کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت دریائے جہلم اور اس کی معاون ندی نالوں کے اندر پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بہت کم ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بھی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ آج بعد دوپہر سے وادی کے موسم میںنمایاں بہتری کی توقع ہے۔