نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وادی میں 8ندی نالوں، جھیلوں اور چشموں کی سروے مکمل کر کے انہیں کچرے سے صاف کرنے اور ان کی شان رفتہ بحال کرنے کے ’ قومی جل تھل مشن‘ کے تحت کام شروع کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مودی نے اتوار کو ریڈیو کے اپنے ماہانہ پروگرام’ من کی بات‘ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے سرینگر میں جاری’مشن جل تھل‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب عوامی شراکت داری ہو تو بڑے سے بڑے مقصد ضرور ہوتے ہیںمشن جل تھل کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرینگر کی جھیلوں اور تالابوں کی صفائی اور ان کی پرانی شان کو بحال کرنے کی یہ ایک منفرد کوشش ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشن جل تھل کا مرکز ’ خوشحال سر‘ اور ’ گل سر‘ جھلیں ہیں۔اس میں عوام کی شرکت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ علاقے کا سروے کیا گیا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کہاں کہاں تجاوزات ہیں، کہاں غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں اورکہاں آبی ذخا ئر کا علاقہ ہے۔۔انکا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ پلاسٹک ویسٹ کو ہٹانے اور کچرے کو صاف کرنے کی مہم بھی چلائی گئی۔جل تھل مشن کے دوسرے مرحلے میں پانی کی پرانی چینلوں اور جھیلوں کو بھرنے والے19 چشموں کو بحال کرنے کی شروعات کی گئی اور پانی کی چینلوں کی بحالی کو اجاگر کرنے کیلئے مقامی لوگوں کو پانی کے سفیر مقرر کیا گیاہے۔ اب یہاں کے مقامی لوگ بھی خوشحال سر اور گل سر جھیل میں ہجرت کرنے والے پرندوں اور مچھلیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور اسے دیکھ کر خوش بھی ہیں۔ ‘‘ وزیر اعظم نے کہا’’ میں سرینگر کے لوگوں کو اس کام کیلئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘‘۔