Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیر منشیات کا نیامرکز| 6برسوں میں افیم کا نشہ کرنے والوں میں85فیصد اضافہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر // ایک ایسے وقت میںجب حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت دینے کے جتن کررہی ہے ،اس بات کا پریشان کُن انکشاف ہوا ہے کہ کشمیر میں نوجوان نسل کا ایک بڑا حصہ نشے کی لت میںمبتلا ہوچکا ہے اور کورونا لاک ڈائون بھی نشہ کرنے والوں میں کمی کا باعث نہ بن سکا۔اس سے بھی تشویشناک بات یہ ہے کہ گذشہ 6برسوں کے دوران وادی میں افیون کا نشہ کرنے والوں کی تعداد میں 85فیصد کا اضافہ ہوا ہے اوراس کا نشہ کرنے والا ہر 3میں سے 1ہپٹاٹس سی نامی بیماری میں مبتلا ہو چکا ہے ۔محالجین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت نوجوانوں میں جانکاری پروگرام شروع نہ کئے گئے تو کشمیر میں بیماریوں کے ساتھ ساتھ کرائم کی شرح میں اضافہ ہو گا ۔محالجین نے افیم نشہ کو سیدھی موت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں اس نشہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں رکھتے اور انہیں اس دلدل میں پھنسا جا رہا ہے ۔معالجین کے مطابق ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے پہنچنے والے مریضوں میں 95فیصد ایسے ہوتے ہیں، جو افیم کا نشہ کرتے ہیں اور ان میں زیادہ تر تعداد ایسے نوجوانوں کی ہوتی ہے، جنہوں نے شوق کیلئے ایک بار نشہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اب اس دلدل میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں ۔ذہنی امراض کے واحد ہسپتال رعناواری سے فراہم ہونے والے  اعداد وشمار کے مطابق ہر روز ہسپتال میں 40ایسے مریض لائے جاتے ہیں جو نشہ کے عادی ہو تے ہیں ۔صرف اسی سال جنوری کے مہینے میں 416مریضوں نے زہنی امراض کے واحد ہسپتال میں علاج کرایا ۔ان میں 140مریض ایسے تھے جو پہلی بار علاج کرانے ہسپتال پہنچے تھے، جبکہ 276پرانے مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ان میں سے 45 کو داخل کیا گیا ۔ا عدادوشمار کے مطابق اپریل 2020سے جنوری 2021 تک3144مریض علاج کے غرض سے ہسپتال پہنچے جن میں سے 933نئے مریض تھے اور 257 کو بھرتی کیا گیا ۔انسداد منشیات سینٹر( آئی ایم ایچ اے این آیس) اور ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر یاسر راتھر نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے حکام کو خبر دار کیا کہ اگر اس پر بر وقت کوئی کارروائی نہیں ہو گی تو آنے والے وقت میں کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے نوجوانوں میں جانکاری اور انہیں کھیل کود کی سرگرمیوں کے بارے میں مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس سے چھٹکاراپا سکیں ۔پروفیسر یاسر نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے سبب سب سے زیادہ نوجوانوں نشہ میں مبتلا ہوئے کیونکہ ایک تو ان کا روزگار چھن گیا وہیں وہ گھروں میں بند ہو کر اس میں مبتلا ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال سماج میں عام ہے اور سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اب نشہ کرنے والوں میں 95فیصد افراد ایسے ہیں جو افیم کا نشہ کررہے ہیں اور ہر تین میں سے 1 جگر کی بیماری یعنی ہپٹاٹس سی کا شکار ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 6 برس قبل افیم کا نشہ کشمیر میں صرف 10فیصد تھا اور اب اس کو 95فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ جو افراد پہلے چرس ، پراکسی ون ، کوڈین کا استعمال کرتے تھے وہی اب یہ نشہ بھی کرتے ہیں بلکہ نئے نوجوان بھی اس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور انہوں نے نشہ کرنا افیم سے ہی شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افیم،چرس ، کوڈین اورپراکسی ون س0 10فیصد خطرناک ہے اور جس کو ایک بار افیم کا نشہ لگ گیا وہ عمر بھر نہیں جاتا اور اس سے اچانک موت بھی واقع ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں جانکاری نہیں ہے کہ اس سے خطرناک لت لگ سکتی ہے اور اس کی جانکاری بچوں میں ہو تو اس سے کافی فائدہ مل سکتی ہے ۔انہوں نے اس بات پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ سرینگر اور اننت ناگ دو اضلاع میں منشیات کی کروڑوں روپے کی خرید فروخت ہوتی ہے ۔نیشنل انسٹی چیوٹ آف مینٹل ہیلتھ و نیوروو سائنسزکی سروے رپورٹ میںیہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ مختلف قسم کی نشیلی ادویات یا منشیات استعمال کرنے والوں میں 60فیصد نوجوان کی تعلیمی قابلیت 10+2ہے جبکہ 20فیصد گریجویٹ اور10فیصد پوسٹ گریجویٹ بھی منشیات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں۔ کم پڑھے لکھے نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور حیران کن طور پر ان پڑھ نوجوانوں کی تعداد بہت ہی قلیل ہے ۔رپور ٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ہیروئن، برائون شوگر، کوکین اور نشیلی ادویات کا استعمال کرنے والے نوجوانوں میں 80فیصدکی تعداد مال دار گھرانوں سے تعلق رکھنے والوں یا کوروبار کرنے والوں کی ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھدرواہ میں تیسرا لیونڈر فیسٹیول یکم جون سے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ افتتاح کریں گے
جموں
تین روز بعد کشتواڑ بٹوت قومی شاہرہ آمدرفت کیلئے بحال
خطہ چناب
کشتواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے بکروال کی موت متعدد بھیڑیں ہلاک ،تیز آندھی سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں
خطہ چناب
کوٹرنکہ سڑک حادثے میں 12 افراد زخمی | 9 جی ایم سی راجوری منتقل،پولیس نے معاملہ درج کرلیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

یوٹی میں 3پاور سینٹر سیکورٹی اور امن و امان لیفٹیننٹ گورنر کے اختیار میں

May 28, 2025
صفحہ اول

وزیر داخلہ امت شاہ آج دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے

May 28, 2025
صفحہ اول

تمام انتظامی سیکریٹریز اور یوٹی سطح محکموں کے سربراہان سرینگر سیکریٹریٹ میں حاضری یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت

May 28, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

’’اگر بی جے پی کے ایجنڈے کی حمایت کی ہوتی تو آج وزیر اعلیٰ ہوتی: محبوبہ مفتی‘‘

May 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?