سرینگر // حلقہ انتخاب بڈگام اور بیر میں جمعرات کو نیشنل کانفرنس نے کئی چناوی جلسوں کا انعقاد کیا ۔چناؤئی جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ نے کہا کہ کشمیر فرقہ پرستوں کی لپیٹ میں آچکا ہے اور اس فرقہ پرستی کے مشین کو مزید فعل اور مضبوط و محکم بنانے میں یہاں کی موجودہ آر ایس میڈ والی پی ڈی پی سرکار اُن کے مشین کی آبیاری کرنے میں پوری طرح لگی ہوئی ہے۔ اقتدار کی یہ بھوکی جماعت کشمیریت کا سودا کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے جو ان کا شیوا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں آغا نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے اقتدار کے خاطر ہی ریاست میں افسپا کو نافذکر کے کشمیر کو قتل گاہ بنایا ، ماں بہنوں کی عصمت کو فورسز کے بے تحاشا طاقت سے تار تار کروایا اور ریاست کے مسلم تشخص پر آنچ آنے اور اس مسلم کرائیکٹر ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی راہ بھی انہی قلم دوات والوں نے ہموار کر دی ۔