سرینگر // کشمیرعظمیٰ کے کالم نگار اور سرکردہ سماج کارکن محمد یوسف مکرو ساکنہ آرونی ا سلام آباد (اننت ناگ) کی بڑی بھابی جمعہ کی علیٰ الصبح مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ موصوفہ ایک دیندار خاتون تھیں اور اپنی شخصی و سماجی اوصاف کے سبب علاقے میں جانی جاتی تھیں۔ یاد رہے ان کے دو فرزند نامساعد حالات کی بھینٹ چڑھ کر پہلے ہی اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ موصوفہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس انتقال پُر ملال پر مکرو خاندان کے ساتھ علاقے کے دینی، سماجی اور سیاسی حلقے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دُعا گو ہیں۔ادھر تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے حاجی غلام نبی مکرو کی اہلیہ اور محمد یوسف مکرو کی بھابی کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مکرو خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ گیلانی نے کہا کہ اس خاندان کی تحریک کے حوالے سے کافی قربانیاں ہیں۔ کشمیرعظمیٰ کے اسلام آباد (اننت ناگ) کے نامہ نگار ملک عبدالسلام نے مکرو خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کی دعا کی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تعزیت صرف تین دنوں تک رہے گی۔