سرینگر//گورنمنٹ زنانہ کالج مولانا آزاد روڈ کی سابق صدر شعبہ فارسی اور کشمیر عظمیٰ کے رکن محمد ابراہیم قریشی کی ہمشیرہ ڈاکٹر سلطان طاہرہ قریشی 13اپریل کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئیں۔اہل خانہ کے مطابق تعزیت پرسی کا سلسلہ اُن کے گھر واقع سونہ واربازار میں تین دن تک جاری رہے گا۔ کشمیر عظمیٰ کے عملہ نے تعزیتی اجلاس میں محمد ابراہیم قریشی اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اجلاس میں مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔